ٹرانس جینڈر رمل علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹرانس جینڈر اداکارہ اور ماڈل رمل علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اپنی اس خواہش کے پورا ہونے پر وہ بے حد مسرو ر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف ویلفیئر ونگ اورہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دیدی گئی ہے۔
انھیں دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں رمل علی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھائوں گی۔