آج بہت خوشی کاموقع ہے،بلاول بھٹو نے بختاور کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

Jan 29, 2021 | 23:12:PM

(24نیوز)بختاور بھٹو کی شادی کی بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کردیں۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج بہت خوشی کاموقع ہے،ایسالگ رہاتھا جیسے محترمہ شہید ہمیں دیکھ رہی ہوں۔


بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میری جانب سے دونوں کو ڈھیروں دعائیں،میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ زندگی گزارنے کی مبارکباد،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ میری بہن بختاور کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کالمحہ ہے۔

مزیدخبریں