(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ق پنجاب بھر سے بلدیاتی الیکشن لڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران کی زیر صدارت پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہماری طرف سے خدمت کا جذبہ رکھنے والے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے دوران اجلاس گجرات، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ کے رہنماوں کو تنظیم سازی سے متعلق احکامات اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔