لاہور سے جواں سالہ لڑکی اغوا.. فوٹیج منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقےشفیق آباد بلال گنج سے لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ 24نیوزنے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
اغوا کی واردات جمعہ کی صبح8 بجے ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں ایک کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزم نظر آتے ہیں جو واردات کے بعد تیزی سے فرار ہو جاتے ہیں،سی سی ٹی وی میں متاثرہ خاندان کی خواتین بھی ملزموں کا تعاقب کرتے ہوئے سڑک پر بھاگتے دکھائی دیتی ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مغویہ آمنہ صابر کے بھائی عمیر الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا، تاہم واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بااثر افراد کا شہری پر تشدد۔خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس تماشادیکھتی رہی