چکن کھانے کے شوقین افرادکیلئے بری خبر

Jan 29, 2022 | 10:16:AM

(ویب ڈیسک) لاہور میں مرغی کی روزانہ کی کھپت 12 لاکھ کلوگرام ہے مگرگزشتہ روز لاہور میں 1 لاکھ 20 ہزار کلو مرغی کے قلت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرغی کی 10 فیصد کم سپلائی کے باعث  لاہورکے بعض علاقوں میں مرغی کی قلت ہوئی۔فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ اور مرغی کی قیمتوں میں کمی بھی قلت کی ایک وجہ ہے۔

فارمرز نے پروڈکشن کرنا کم کر دی جس کے باعث ابھی قلت کم ہے لیکن اگر گورنمنٹ نے فیڈ کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو آنے والے دنوں میں قلت پروان چڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ کا نیا  فیچر۔۔اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں

مزیدخبریں