(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نئی نئی پابندیاں متعارف کرائی جارہی ہیں ۔امریکا نے 16 ممالک کو کورونا کے باعث خطرناک قرار دیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت 16 ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ان ممالک میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاو، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
امریکا نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر یہ پابندیاں عائد کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 27افراد جاں بحق۔۔مثبت کیسز کی شرح 13فیصد سے بڑھ گئی
کورونا وائرس ۔۔۔امریکا نے 16ممالک پر پابندی لگا دی
Jan 29, 2022 | 12:00:PM