حکومت احتساب کرے۔۔ سیاسی انتقام پر نہ اترے: چودھری برادران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی ۔ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کرے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے۔ ووٹر اور عوام پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کم نہیں ہو رہی ؟ کیا جواب دیں؟۔مہنگائی نے غریبوں کا نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔
چودھری برادران نے چودھری سرور کو کہا کہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے ہم سے بھی سوال ہوتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا، چودھری سرور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی قانون سازی ہو یا الیکشن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ انشاء اللہ اتحادیوں سے مل کر فیصلے کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لے کر شق وار فیصلے کرنا نہایت اچھی کاوش ہے ۔ اتفاق رائے سے بل کی اہمیت اور لاگو کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرجوبائیڈن کا دورہ کرتے ہی پل ٹوٹ گیا۔۔10 افراد زخمی