(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار پرفارمنس کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کراچی کنگز کی ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔ نسیم شاہ نے اپنی تیز اور سوئنگ گیند بازی سے یکے بعد دیگرے کراچی کنگز کے اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے صرف 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کراچی کنگز کی جانب سے صرف کپتان بابر اعظم 32، عامد وسیم 26 اور عامر یامین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ نسیم شاہ کے علاوہ سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد حسنین، محمد نواز اور جیمز فولکنر نے ایک ایک وکٹ لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل7 ۔۔۔سلطانز نے قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی