تنخواہوں میں اضافہ۔۔حکومت اور سرکاری ملازمین میں مذاکرات ناکام۔۔10 فروری کو دھرنا 

Jan 29, 2022 | 20:15:PM

(بابر شہزاد تُرک)  حکومت  اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں اضافے و دیگر مطالبات کے سلسلے  میں ہونیوالے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا۔ملازمین نے10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے و دیگر مطالبات  کے حق میں10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دئے جانیوالے دھرنا میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین شریک ہوں گے۔ملک بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی دھرنے میں شرکت کریں گی۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی سرکاری ملازمین کو بھرپور شرکت کی ہدایت کردی ہے۔ چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 11 فروری 2021 کے تحریری معاہدے کی پاسداری  کرے۔  انہوں نے کہا کہ مارچ ہر صورت ہو گا اورگرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیمیں بھی احتجاج میں شریک ہوں گی۔ رحمان باجوہ نے مطالبہ کیا کہ ہوشربا مہنگائی  کے تناسب سے تنخواہیں 100 فیصد بڑھائی جائیں، چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے،خیبر پختونخواہ طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے،معاہدہ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے،

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، پنشن میں بھی کم از کم %25 اضافہ کیا جائے۔ یکم فروری کو وفاقی ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  11 افراد نے خاتون کو اغوا کیا۔۔ریپ کے بعد منہ کالا کیا اور گلیوں میں پڑید کروائی۔۔ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی

مزیدخبریں