FIA والو مجھ پر رحم کرو۔۔حریم شاہ کا موٹے ہونٹوں سے ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن یاترا پر گئی پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نےہونٹوں کی ادھوری سرجری کرا لی تاہم اس نے اپنے نامکمل علاج کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دیدیا، جس کی وجہ سے مکمل سرجری نہ کرا سکی اور ان کے ہونٹو ں کا عجیب و غریب حال ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹویٹر پر اپنے سوجھےہوئےہونٹوں کےساتھ ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں برطانیہ میں ہوں ،مجھے شوق تھا کہ میں اپنےہونٹوں کی سرجری کراؤں اور میں اسلئے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی ۔میں سٹریچر پر لیٹی اور میرے ہونٹوں کے ایک طرف ابھی فلر ڈالا ہی تھا کہ اس دوران ایک کال موصول ہوئی اور پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا، مجھے اس بات کا اتنا ملال ہوا کہ میں فوراً سٹریچر سےاٹھ گئی۔
حریم شاہ کے ہونٹوں کی ادھوری سرجری pic.twitter.com/F5P7esWIEv
— gulamnabi (@gulamnabisunny) January 29, 2022
انہوں نے کہا میں نے سوچا مہنگائی کا دور ہے، اب ہونٹ کے دوسری طرف بھی فلر ڈلوا کر پیسے دوں ،بینک اکاونٹ تو منجمد ہو گئے ہو نگے تو دوسری طرف کے فلر کے پیسے بچا کر برطانیہ میں جیب خرچ کے پیسے رکھوں گی،یہ نہ ہو کہ میں یہاں بھوکی مر جاؤں اور میرے پاس کھانے پینے کے بھی پیسے نہ ہوں۔پاکستانی ٹک ٹاکرنے کہا کہ میں نے سوچا ابھی ہونٹ کے ایک طرف کے فلر سے گزارا کرتے ہیں ،اگر ایف آئی اے کو میرے پر رحم آگیا توپھر میں دوسری طرف بھی فلر ڈلوا لوں گی ۔ایف آئی اے سے درخواست کروں گی کہ دیکھیں آپ کی وجہ سے یہ ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: 11 افراد نے خاتون کو اغوا کیا۔۔ریپ کے بعد منہ کالا کیا اور گلیوں میں پڑید کروائی۔۔ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی