ڈیپریشن یا کچھ اور ۔؟۔سابق وزیر اعلیٰ کی پوتی نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی پوتی سندریا نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس نےغیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے 30 سالہ سوندریہ نے مبینہ طور پر پھانسی لگا لی۔ وہ پیشہ کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر تھیں۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کی پوتی کی آخری رسومات بنگلورو کے مضافات میں ان کے شوہر ڈاکٹر نیرج کی ملکیت والے فارم ہاؤس میں ادا کی جائیں گی۔ سندریا کی جمعہ کو خودکشی سے موت ہوگئی۔ ہائی گراؤنڈ تھانے میں غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سندریا کے شوہر ڈاکٹر نیرج صبح 8 بجے کام کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن گھریلو ملازمہ نے اسے بتایا کہ سندریا نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا ہے اس کے بعد وہ گھر واپس پہنچ گئے۔ صبح اسکی لاش بنگلور کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی ملی۔ان کا چھ ماہ کا بچہ دوسرے کمرے میں پایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع کے وقت سندریا کے والدین ہبلی میں تھے۔کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا جنیندرا نے کہا ہے کہ سندریا بعد از پیدائش ڈپریشن سے لڑ رہی تھی اور خاندان کو اس کے بارے میں معلوم تھا۔
یہ بھی پڑھیں:FIA والو مجھ پر رحم کرو۔۔حریم شاہ کا موٹے ہونٹوں سے ویڈیو پیغام