وزیر اعلیٰ کی ہدایت، کلمہ چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

Jan 29, 2023 | 00:18:AM
وزیر اعلیٰ کی ہدایت، کلمہ چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ منصوبہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منصوبہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دوران تعمیر مشکلات سے بچانے کے لئے بہتر ٹریفک پلان مرتب کیا جا رہا ہے ، شہریوں نے پروجیکٹ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ ٹریفک کی روانی معمول پر ا سکے، منصوبے کے تحت کلمہ چوک انڈرپاس سے مزید 2 بیرلز نکالی جائیں گی، ایک بیرل سی بی ڈی پنجاب تک رسائی دے گی اور دوسری بیرل علی زیب روڈ تک سگنل فری رسائی فراہم کرے گی