تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے مدرسے کے 11 بچے جاں بحق

Jan 29, 2023 | 11:37:AM
کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں مدرسے سے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران بنگش) ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 11بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ڈوبنے والے 17 طلباء کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 11بجے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ باقی 2بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،   تمام بچوں کا تعلق گاؤں میر باش خیل سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی،ویڈیو وائرل

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ دار علی خٹک اور  ڈی پی او کوہاٹ عبدالرؤف بابر قیصرانی موقع پر موجود خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ ان کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی ریسکیو اور سرچ آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پہنچ چکی ہیں۔

ڈوبنے والے طلباء کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔