پاکستان میں نا سہی، پاکستانی سعودی عرب میں بسنت منائیں گے

Jan 29, 2023 | 12:11:PM

(24 نیوز) سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانی 17 فروری کو بسنت منائیں گے۔

گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں رونما ہونیوالے حادثات کی وجہ سے بسنت کے تہوار پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی وہاں بسنت کی یاد تازہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب، غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے پر 6 سعودی شہری اور 1 پاکستانی خاتون گرفتار

سعودی عرب کے شہر الخبر میں الظہران کائٹ کلب اور الخبر کائٹ کلب کے ارکان کی جانب سے 17 فروری کو جشن بہاراں کے سلسلے میں بسنت میلہ سجانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے ہر سال کی طرح سینکڑوں افراد لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ تہوار بیرون ملک ہمارے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرتا ہے۔ اس حوالے سے الخبر میں بسنے والے پاکستانی بہت پُرجوش ہیں اور بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں