سعودی عرب میں سجا فارمولا ای کار ریسنگ کا میلہ

Jan 29, 2023 | 12:50:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) سعودی عرب میں فارمولا ای ریس کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں دنیا بھر کے نامور ڈرائیورز نے حصہ لیا جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ مقابلے سعودی دارالحکومت ریاض کے تاریخی علاقے الدراعیہ میں منعقد کیے گئے۔

ایونٹ میں کار ریس کے تین راونڈ ہوئے جس میں جرمنی کے Pascal wehrlien نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انگلینڈ کے Jake Dennis دوسرے اور سویٹزرلینڈ Buemi تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں نا سہی، پاکستانی سعودی عرب میں بسنت منائیں گے

ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ جیتنے والے ڈرائیوز کو سعودی وزیر کھیل نے انعامات دیے۔

اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں