(ویب ڈیسک) اتحاد ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 9 ڈی بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی رینجرز اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزم رینجرز کی وردی پہن کر علاقے میں گھوم رہا تھا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن اور سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے اطلاع ملنے پر اتحاد ٹاؤن کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: جدید ریموٹ کنٹرول چِپ سے پٹرول چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو رینجرز اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے میں ملوث ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 47/23 بجرم دفعہ 170/171 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔