عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف PTI عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام اور تںخواہ دار طبقے کو کچل دیا ہے۔ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی قدر میں 33 روپے کی کمی اور ڈالر کو 262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔
کرپٹ،نااہل امپورٹڈسرکارکےہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہےکہ اس نےڈیزل+پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافےاور33روپےکی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپےپر پہنچاکرعوام+تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے۔اب200ارب کےمنی بجٹ کیساتھ بجلی+گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 35%کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد کی غیر معمولی مہنگائی بھی متوقع ہے۔