(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ان کے نئے ماڈل بھی سامنے آ رہے ہیں۔
ایسے میں امریکی دارالحکومت میں آٹو شو میں الیکٹرک گاڑیوں کے 47 منفرد ماڈل پیش کیے گئے جن میں بعض مکمل چارج ہوں تو ان سے گھر کو بجلی فراہم کرنا بھی ممکن ہے۔
اس آٹو شو میں ایسی گاڑیاں بھی نمائش کیلئے رکھی گئی تھیں جو مکمل طور پر الیکٹرک اور خودکار ہیں، یہاں تک کہ ہیںڈز فری کنٹرول کیساتھ گاڑٰ سے باہر نکل کر انہیں پارک بھی کیا جاسکتا ہے۔
آٹو شو میں موجود ایک کمپنی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے عمومی رائے ہے کہ یہ گاڑیاں بہت مہنگی ہوتی ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے، ان گاڑیوں میں ماحول اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ایندھن استعمال نہیں ہوتا، ہمارے اخراجات کم ہوتے ہیں اور وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔
اس آٹو شو میں الیکٹرک گاڑیوں کیساتھ ساتھ الیکٹرک بسیں اور وہیل چیئرز بھی نمائش کیلئے رکھی گئی تھیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کیلئے ان گاڑیوں کی اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیسٹ ڈرائیو کی سہولت بھی موجود تھی۔