پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج

Jan 29, 2023 | 16:56:PM

(24 نیوز)رشوت لینے کا الزام میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے محکمہ ہائی ویز میں من پسند پوسٹنگز کی آڑ میں افسران سے رشوت لینے کا الزام میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں نامزد ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :ملک میں دوبارہ کوئی سانحہ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوگا:وزیردفاع
ایف آئی آر کے مطابق رانا اقبال محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کیلئے کروڑوں روپے دے چکے ہیں، جب کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔

محمد خان بھٹی کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ افسران محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے رشوت دیتے رہے ہیں، اینٹی کرپشن محکمہ ہائی وے افسران کے کردارکا تعین کرکے تفتیش کرے گا۔

مزیدخبریں