(24نیوز )اسلام آباد پولیس پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھر ی کو لاہور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے بعد انہیں ان کے گھر لے گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس انہیں آج اسلام آباد سے لیکر لاہور پہنچی اور پہلے فارنزک لیب پھر ان کے گھر لے جایا گیا ہے ، پولیس ذرائع کےمطابق پولیس فواد چودھری کی موجودگی میں ان کے گھر کی تلاشی لے گی ۔
اس سے قبل پولیس فواد چوہدری کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد سے لاہور لائی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وائس میچ کے لیے فواد چوہدری کو فارنزک لیبارٹری لائی تھی۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کو 25 جنوری کو لاہور سے صبح سویرے گرفتار کیا گیا تھا، اور اسلام ایف ایٹ کچہری میں سیشن جج نے رات کے وقت ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا اور حکم دیا کہ 27 جنوری کو فواد چودھری دوبارہ عدالت پیش کیا جائے اور 27 جنوری کو عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردر کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت بھیج دیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسی روز جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست دائر کی گئی جس پر گزشتہ روز عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ 2روز کیلئے فواد چودھری کو پولیس کے حوالے کر دیا۔