(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے وطن واپس آتے ہی عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا،تحریک انصاف کی 2 اہم رہنما ن لیگ کاحصہ بن گئے۔
مریدکے میں وزیر تعلیم رانا تنویرحسین نے پی ٹی آئی کی دو وکٹیں اور گرا دیں،ایم این اے بریگیڈئیر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کے قریبی ساتھی چوہدری کبیر احمد بھٹی اور شہباز ورک ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
رانا تنویرحسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو 2014 میں گرفتار ہونا چاہیے تھا، جب اس نے سول نافرمانی کی تھی، ان کا کہناتھا کہ جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہ لیں، عمران خان نے جو معاشی حالات پیدا کئے ہیں ان سے نمٹا نہیں جاسکتا ،دو تین مہینے کی بات ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی نہ کی جاتی تو ہم جیتے تھے ،میاں نواز شریف اور عمران نیازی میں بہت فرق ہے،میاں نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال کیا،2013سے 2018تک بجلی کے کارخانے لگائے سڑکیں موٹروے بنائے خوشحالی آئی،عمران خان نے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائیں اورلوٹ مار کی ۔
یہ بھی پڑھیں: سوموار کو چھٹی کا اعلان