وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،کارڈیک سہولیات کیلئے کمیٹی تشکیل

Jan 29, 2023 | 18:33:PM

علی رامے

This browser does not support the video element.

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس  میں سرکاری ہسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر فرقد عالمگیر اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیک ایمرجنسی سروسز کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں، لازمی کارڈیک ایمرجنسی سروسز کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، کمیٹی میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن شامل   ہوں گے ۔
کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں انجیو پلاسٹی اور سٹنٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے حتمی سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں لازمی کارڈیک ایمرجنسی سروسز کے نفاذ کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لے گی ، کمیٹی آئندہ چند روز میں لازمی کارڈیک سروسز کی سہولت کے حوالے سے حتمی تجاویز دے گی۔
سیدمحسن رضا نقوی نے کہاکہ دل کے مریضوں کے بروقت علاج کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ، کارڈیک مریضوں کی سہولت کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے اشتراک کا بھی جائزہ لیا جائے، نگران وزیر صحت  ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ دل کے مریض کا 90 منٹ کے اندر علاج شرو ع ہونا ضروری ہے ، ہارٹ اٹیک کی صورت میں علاج کے طریقہ کار کے بارے میں عوامی آگاہی ضروری امر ہے- 

مزیدخبریں