(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر روس کے شہر ماسکو پہنچ گئے ہیں ۔
بلاول بھٹو دورے کے دوران روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے،وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ کی باضابطہ صبح شیڈول ہے ، اہم ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ پاک روس تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے۔
ماسکو پہنچنے پر روسی وزارت خارجہ کے اعلٰی عہدیداروں اور پاکستانی سفیر نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا ۔