شاہ پور تاندہ ڈیم کوہاٹ واقعہ پر دلی افسوس ہے: مولانا فضل الرحمان

Jan 29, 2023 | 19:17:PM
 شاہ پور تاندہ ڈیم کوہاٹ واقعہ پر دلی افسوس ہے: مولانا فضل الرحمان
کیپشن: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شاہ پور تاندہ ڈیم کوہاٹ واقعہ پر افسوس ہے،طلباء کے لواحقین سے انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شاہ پور تاندہ ڈیم کوہاٹ واقعہ پر دلی افسوس ہے،طلب علم میں مصروف ان نونہالوں کے انتقال پر دل غمگین ہے۔

دعا ہے کہ اللہ کریم ان نوجوانوں کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ،لواحقین کیلئے صبر جمیل دعا کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، ڈوبنے والے 17 طلباء کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق 10 بجے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ باقی بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، تمام بچوں کا تعلق گاؤں میر باش خیل سے ہے۔

 ریجنل پولیس افسر کوہاٹ دار علی خٹک اور  ڈی پی او کوہاٹ عبدالرؤف بابر قیصرانی موقع پر موجود خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، ان کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی ریسکیو اور سرچ آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پہنچ چکی ہیں۔

 ڈوبنے والے طلباء کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔