(24 نیوز )وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل مقامی چھٹی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریننگ و مردم شماری ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ اور عملہ شیڈول کے مطابق ڈیوٹی پر پہنچیں گے ۔