وزارت خزانہ نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا 

Jan 29, 2023 | 19:17:PM

(24 نیوز)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 35 ،35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 18 روپے مہنگاہوا،نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گیا،لائٹ ڈیزل 18 روپے مہنگاہونے پر نئی قیمت 187 روپے فی لٹر مقررہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوموار کو چھٹی کا اعلان

مزیدخبریں