بھارتی فوج کو ایک بار پھر عالمی سبکی کا سامنا، درجنوں سپاہی اپنے ہی ملک میں یرغمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بھارتی فوج کی بٹالین آسام رائفلز کے 31جوانوں کو ناگالینڈ کے باغیوں نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے ، 31 بھارتی فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔
ناگا لینڈ کے فریڈم فائٹرز تھیونگا لینگ میووا نامی تنظیم نے بھارتی فوج کے سپاہیوں کو اسلحے سمیت یرغمال بنایا اور اس کے بعد ترلے منتیں کرتے سپاہیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔
Militants of the NSCN (Muivah faction) captured and detained Assam Rifles soldiers on Friday for venturing close to the rebel HQs...an outrageous act by the rebels that calls for suitable retribution pic.twitter.com/oovWW209Fw
— JAIDEEP MAZUMDAR (@joyincal09) January 28, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی اپنے اسلحے سمیت زمین پر بیٹھیں ہیں تاہم ہندوستانی فوج کے افسران نے رہائی کے لیے فریڈم فائٹرز کی منت سماجت کی جس پر باغی تنظیم نے فوجیوں کو رہا کر دیا ۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023