تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

Jan 29, 2023 | 20:46:PM

(ویب ڈیسک)  کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل نوجوان کو کچل ڈالا، ڈمپر کی ٹکر لگنے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 متوفی کی شناخت 18 سالہ یوسف ملک ولد ارشد ملک کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
 

مزیدخبریں