بیلجیئم کو شکست،جرمنی تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا جس میں جرمنی نے 4-5 سے کامیابی حاصل کرلی۔
یاد رہے کہ سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔