قاسم سوری کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی سے قاسم سوری کا استعفیٰ منظور ہونے کے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 کوئٹہ 2 کا شیڈول جاری کردیا، 16 مارچ 2023 کو ضمنی انتخابات ہونگے،3 فروری کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے،6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، 9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 13 فروری تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک ہوگی، اپیلیں تعلقہ ایپلٹ ٹریبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی،ایپلٹ ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر 20 فروری تک فیصلہ کیا جائیگا، 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی،22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔
23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سوموار کو چھٹی کا اعلان