اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ،تین فوجی ہلاک،25 سے زائد زخمی

Jan 29, 2024 | 10:30:AM

(24 نیوز)اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں کم از کم تین امریکی فوجی ہلاک، پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

 یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس میں عراق اور شام میں متحرک ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ ملوث ہیں، امریکی حکام کےمطابق فضائی حملہ شامی سرحد کے قریب واقع اردن میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ڈرون حملے کی تحقیات شروع کر دی ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے، کہا ہے کہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، ہمیں علم ہے کہ حملہ عراق اور شام میں متحرک ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا ہے، 5 نومبر 2016ء کو بھی اردن کی سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کے ایک مرکز پر حملہ کرکے تین زیر تربیت امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی خونریز ی جاری،تازہ حملوں میں 165 فلسطینی شہید،290 زخمی

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی خونریز کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید اور 290 زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 422 ہو گئی، شہید فلسطینیوں میں 11 ہزار سے زائد بچے اور 7 ہزار 500 خواتین شامل ہیں، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں۔

مزیدخبریں