ویسٹ بروم کی ہار پر تماشائیوں کی لڑائی، گراؤنڈ کو میدان جنگ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایف اے کپ کے میچ میں ویسٹ بروم کی ہار پر تماشائیوں کی لڑائی اور ہلڑ بازی نے گراؤنڈ کو میدان جنگ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال میں روایتی حریف وولفر ہیمپٹن کا ویسٹ بروم کے خلاف میچ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب میزبان ویسٹ بروم ٹیم کے خلاف دو گول ہوئے اور تماشائی آپے سے باہر ہو گئے.
انہوں نے پتھراؤ کیا اور مخصوص اسٹینڈ میں بیٹھی مہمان پلیئرز کی فیملیز پر حملہ کر دیا, پولیس اور انتظامیہ کے اِن ایکشن ہونے پر کھیل روک دیا گیا، 38 منٹ تک کھیل بھی نہ ہو سکا۔
گراؤنڈ کو میدان جنگ بنانے کا ایف اے حکام نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں.
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان