نگران وزیر خارجہ جلیل عباس کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ان کا استقبال کیا، نگران وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
خیال رہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، نور خان ائربیس پر وزارت خارجہ کے افغانستان اور مغربی ایشیاء کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات نے معزز مہمان کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کرینگے۔