( طیب سیف)اسلام آباد میں نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر اور تاخیر میں مبینہ کرپشن کا معاملہ،ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سابق چئیرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو بھی طلب کر لیا ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے سی ڈی اے کے 9 سینئر افسروں کو بھی طلب کر لیا۔
سابق ممبر انجینئر ثنا اللہ امان ، ڈائریکٹر جنرل ورکس نعیم اقبال درانی، جنرل منیجر سی ڈی اے محمود شیخ،سابق ڈائریکٹر ورک نجیب الرحمن اور سابق ڈی جی ورکس وقاص فرید شامل ہیں،ایف آئی اے نےتمام افسروں کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔
تمام سی ڈی اے افسروں کو جی تیرا آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی،تمام افسروں پر نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔
خیال رہے کہ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی تھی۔