نجی ٹی وی کے اینکر کا اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد،تصاویر سامنے آگئیں،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیو) نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اشفاق ستی کی اہلیہ نومائکا اشفاق نے شوہر کی جانب سے کیے جانے والے وحشیانہ تشدد پر مبنی پوسٹ جاری کرکے اینکر پرسن کو بےنقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نومائکا اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرنجی ٹی وی کے ممتاز اینکر اشفاق اسحاق ستی پر وحشیانہ تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا، میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر مبینہ طور پر اپنے شوہر اشفاق ستی پر وحشیانہ تشدد کا الزام لگاتے ہوئے تصاویر اور ایف آئی آر کی کاپی پوسٹ کی۔
This is @zara_ansari who came to my house begging, Ashfaq Satti sy kaho mush sy shadi kare ... As they both were living in a haram relationship with multiple pregnancies & now she is supporting him .....#DomesticAbuse#DomesticViolence pic.twitter.com/aIAwcsb1Ql
— Nomaika Ashfaq Satti (@NomaikaAshfaq) January 29, 2024
نومائکا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے پورے جسم، میری پسلیاں، میرے جبڑے اور میرے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ ساتھ میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے جس کی وجہ میرے شوہر کا مجھ پر کیا جانے والا وحشیانہ تشدد ہے،انہوں نے اپنی پوسٹ کے آغاز میں کہا کہ اشفاق ستی 22 جنوری کو والدہ کے گھر سے اپنے گھر لے کر گئے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ اسی روز انہیں شوہر کے ہاتھوں کئی گھنٹوں تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شوہر نے انہیں بالوں سے گھسیٹا، دیواروں سے مارا اور تکیے سے دم گھوٹنے کی بھی کوشش کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اشفاق ستی نے انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں، کہا کہ وہ قتل کر کے لاش غائب کردیں گے،متاثرہ خاتون نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ انہیں زخمی حالت میں بغیر کسی کھانے پینے کے اشفاق ستی نے گھنٹوں کمرے میں بند رکھا اور ڈیڑھ سال کا بیٹا لے کر چلا گیا۔
نومائکا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اشفاق ستی اور انکی والدہ سے بھی کئی بار رحم کی التجا کی لیکن سب بے سود رہا، آخرکار میں طویل جدوجہد کے بعد وہاں سے کسی طرح نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اس معاملے کو سب کے سامنے لانے کا عہد کیا،اس طویل پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد سماجی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کے حق میں بیانات جاری کیے۔
انہوں نے تشدد کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں اپنا میڈیکل کروایا اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے بھی انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شوہر اشفاق ستی کے مسلسل دباؤ اور میڈیا میں ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔
نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو اینکر کے خلاف اہلیہ کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں تشدد اوردھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا عباسی شہید ہسپتال میں میڈیکل معائنہ بھی ہوا خاتون نے مقدمے میں شوہر اشفاق ستی کو نامزد کیاہے جس کے بعد شعبہ تفتیش مزید کارروائی کرنے کا اختیاررکھتاہے۔
مدعیہ کے مطابق واقعہ 22 جنوری کے روز پیش آیا،ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بھی کوئی کارروائی کی اطلاع نہیں ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد اشفاق ستی بھی غائب ہو گئے ہیں متاثرہ خاتون نے اعلی پولیس افسران سے کارروائی کرنے کی اپیل کردیں۔
It takes tremendous courage in our society for a woman to demand justice and accountability specially when the Police is more interested in forcing a compromise than registering a FIR even after seeing torture like this. Nomaika had to spend 4 hours at PS from 11pm-3am with my… https://t.co/MdG127wpM6
— M. Jibran Nasir PS110 ???????? (@MJibranNasir) January 28, 2024
سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جس معاشرے کا ہم حصہ ہیں وہاں عورت کا اپنے لیے آواز اٹھانا ایک مشکل عمل ہے، نومائکا کے پاس میڈیکل رپورٹ ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج کروانے مشکلات کا سامنا کرنا ہمارے احتساب کے نظام کی خرابی ہے،سابقہ نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور نومائکا کو اور خواتین کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہمت دی۔
کراچی پولیس کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔