انتخابی نتائج موبائل ایپ کے ذریعے بھیجنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMSکے ذریعے ٹرانسمیشن کا معاملہ ، انچارج سنٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر کا شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اور سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے ای ایم ایس کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ایک بالکل نئی اور غیر مانوس ایپلی کیشن (EMS )موبائل ایپ کے اجراء پر اپنے انتہائی سنگین اعتراضات آپ کے نوٹس میں لاتے ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی جیسی صورتحال سامنے آئے گی، 2018 کی طرح نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے لیے استعمال ہوگی، ریٹرننگ افسران کی جانب سے عارضی نتائج مرتب کرنے میں طویل تاخیر کا سبب بنے گی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے شدید اعتراضات اور خدشات کی وجوہات ہیں، ای ایم ایس ایپلیکیشن کے بارے میں مکمل طور پر ناواقفیت ہے، ایک نئی ایپلی کیشن ہے جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیزائن کیا ہے، جو پہلی بار عام انتخابات 2023میں استعمال ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں سپورٹرز کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے