ظلِ شاہ قتل کیس سمیت 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور ظلِ شاہ قتل کیس سمیت 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں بحال کر دیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، ظل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سمیت 7 مقدمات میں سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں بحال کر دیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پر عبوری ضمانتوں کو بحال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزراء اور سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں کو صبح (منگل) سماعت کے لئے مقرر کر دیا، بانی چیرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جائے گی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے بھی عدم حاضری پر بانی چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج ہوئی تھیں، جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کے تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس کا مقدمہ نمبر 96/23، تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ نمبر 410/23 اور 388/23 درج کر رکھے ہیں، بانی چیرمین پی ٹی آئی نے تھانہ شادمان میں بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔