(اشرف خان )کالا دھن کمانے والوں کیلئے بری خبر ، سٹیٹ بینک نے تمام قسم کے نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ، نئے نوٹوں کو بین الاقومی سیکیورٹی فیچرزکے تحت چھاپا جائیگا ، نئے نوٹوں کو رنگ ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیوچرز کےساتھ متعارف کرایا جائیگا ، تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا ، ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد برقرار