پی ایس ایل 9، سپلمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے سیزن 9 کیلئے اپنے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے وقار سلام خیل کو لونگی نگیڈی کیلئے سلور کیٹیگری، فاسٹ بولر خرم شہزاد جزوی طور پر دستیاب ہونے کے باعث فاسٹ بولر ارشد اقبال کو سلور کیٹیگری میں منتخب کرلیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے انگلینڈ کے گس اٹکنسن کو نور احمد کی جگہ پر سلیکٹ کیا۔ افغانستان کے نوین الحق جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ٹیم نے انتخاب کیلئے حق محفوظ کرلیا ہے۔
لاہور قلندرز کیلئے راشد خان دستیاب نہیں ہوں گے، ٹیم نے انہیں منتخب کرنے کا حق محفوظ کرلیا جبکہ ڈین لارنس جزوی طور پر فرنچائز کو دستیاب ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹام کرن بھی جزوی طور پر دستیاب ہوں گے جس پر ٹیم نے ان کے انتخاب کا حق محفوظ کرلیا ہے۔ تیز گیند باز لیوک ووڈ کو پشاور زلمی اوبید میک کوئے کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کرلیا۔
We're thrilled ???? to introduce the fresh wave of talent picked in the HBL PSL 9 Replacement Draft!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2024
Read more here: https://t.co/PSHi0FpOWP#HBLPSL9 pic.twitter.com/xMO9EC9m3h
کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کے جزوی متبادل کے طور پر زاہد محمود کو رکھ لیا ہے، نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کراچی کنگز کو دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز نے انگلش مڈل آرڈر بلے باز لیوس ڈی پلوئے اور سری لنکن بلے باز بھانوکا راجا پاکسے کا انتخاب کیا۔ وانندو ہسرنگا سری لنکا کی سیریز کے باعث جزوی طور پر دستیاب ہوں گے جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بسم اللہ خان کو وانندو ہسرنگا کی جگہ لے لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلش بلے باز لوری ایونز کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
تیسرے سپلیمنٹری راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کا انتخاب کرلیا ہے جبکہ انیس سالہ محمد شہزاد ملتان سلطانز میں شامل ہوں گے۔ لاہور قلندرز نے طیب عباس اور کراچی کنگز نے 21 سالہ محمد روحید کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔ پشاور زلمی نے لفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کو ڈرافٹ کیا۔