آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی خودمختاری اور سالمیت کے احترام پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) ایران کے وزیر خارجہ امیر عبدللہیان جی ایچ کیو کے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اہم ملاقا ت کی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے فریقین نے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے تاریخی باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی مرکزیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری، کب تک مکمل ہو جائیگی؟ الیکشن کمیشن نے بیان جاری کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے معزز مہمان سے کہا کہ دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔ برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔