صنم جاوید این اے 119 کے الیکشن سے دستبردار، بہن نے وجہ بھی بتا دی

Jan 29, 2024 | 19:51:PM
صنم جاوید این اے 119 کے الیکشن سے دستبردار، بہن نے وجہ بھی بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما  صنم جاوید قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے  مریم نواز کا مقابلہ کرنے سے دستبردا ہو گئیں ۔

تفصیلات کےمطابق این اے 119  سے صنم جاوید نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر مریم نواز شریف کیخلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، حلقہ این اے 119میں میاں شہزاد فاروق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فلک  جاوید کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ شہزاد فاروق کی کمپین صنم جاوید کی کمپین سمجھ کر چلائی جائےگی ،صنم جاوید  این اے 120 اور پی پی 150 سے بھی امیدوار ہیں ،این اے 120 پر صنم جاوید کو فریم کا انتخابی نشان  ملا ہے  اور پی پی 150 پر تکیے کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر  ایک صارف نے پیغام جاری کیا اور کہا کہ این اے 119 سے  ٹکٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کیلئے  کافی مشکل تھا ایک طرف  جیل میں قید عباد فاروق کا بھائی ہے تو دوسری طرف ہماری بہن صنم جاوید ہیں ، لیکن ہم جلد صنم جاوید کو ریزرو  سیٹ پر پنجاب اسمبلی میں دیکھیں گے ۔

جس کا جواب صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے  دیا اور کہا کہ ہم میاں شہزاد فاروق کی الیکشن  کمپین صنم جاوید کی کمپین سمجھ کر چلائیں گے ، پشپا کو ہر حال میں شکست دینی ہے، ۔۔