شعیب ملک سے شادی کے بعد ثناء جاوید کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کے بعد اداکارہ ثناء جاوید کی پہلی تصویر منظر عام پرآ گئی ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر شعیب ملک کی تیسری بیو ی ثناء جاوید نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ پستہ رنگ کے انتہائی خوبصورت بلاوز اور مختلف رنگوں سے مزئین لہنگے میں ملبو س ہیں ، اداکارہ نے اس تصویر کی پیچھے چھپی وجہ بھی بیان کی ، دراصل یہ تصویر ڈیزائنر ثانیہ حسن کے فیشن برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے اور بہترین لباس تیار کرنے پر ثناء جاوید نے دیزائنر کو خوب داد دی ۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیاتاہم شادی کے بعد ، ثناء جاوید کی پہلی پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔دوسری جانب گذشتہ دنوں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان تین سال سے ’تعلقات‘ تھے اور اسی وجہ سے ہی دونوں نے اپنے پہلے شریک حیات سے طلاقیں لیں۔
خیال رہے کہ شعیب ملک کی دوسری شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی لیکن دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے۔
رپورٹ کے مطابق بات یہاں تک جا پہنچی تھی کہ شعیب ملک کو جس ٹی وی شو میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا تھا تو وہ دعویٰ کرتے تھے کہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تب ہی وہ آئیں گے، ایسا کام ایک ٹی وی کے شو کے لیے بھی ہوچکا تھا، شعیب ملک نے پروگرام میں شرکت کے لیے ثنا جاوید کی موجودگی کا مطالبہ کیا تھا۔
ان دونوں کے تعلقات اس وقت ہی استوار ہوگئے تھے جب ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں اور اداکارہ کے شوہر کو اس بات کا علم نہیں تھا البتہ کرکٹر کی پہلی بیوی کو علم ہوچکا تھا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کے تعلقات کی وجہ سے ہی ان کی طلاق ہوئی اور کرکٹر کے اہل خانہ سمیت ان کی بیوی ثانیہ مرزا نے شادی کو بچانے کی خوب کوشش کی لیکن کرکٹر نہ مانے، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوگئی، شعیب ملک کی طلاق کے بعد ثنا جاوید نے بھی شوہر سے طلاق لی۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات اور اداکارہ کی طلاق کو صرف تین ماہ گزر جانے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کرکٹر سمیت اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دیے۔