گزشتہ سال کے مقابلے مالی بجٹ خسارہ کتنا بڑھا؟ ششماہی رپورٹ جاری

Jan 29, 2024 | 22:23:PM

(وقاص عظیم) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مالی بجٹ خسارہ 43 فیصد بڑھ گیا، وزارت خزانہ نے ششماہی رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ ششماہی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ 2.3 فیصد ہو گیا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مالی بجٹ خسارہ 43 فیصد بڑھ گیا، جولائی سے دسمبر 2023 تک بجٹ خسارہ 2408 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 1643 ارب روپے تھا، جولائی سے دسمبر 2023 تک کل آمدن 6853 ارب روپے رہی جبکہ کل اخراجات 9261 ارب روپے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالا دھن کمانے والوں کیلئے بری خبر، سٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑا فیصلہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 ماہ میں ٹیکس آمدن 4 ہزار 834 ارب روپے رہی اور اس دوران وفاق کی ٹیکس آمدن 4 ہزار 469 ارب روپے جبکہ صوبائی آمدن 365 ارب روپے رہی، جولائی سے دسمبر 2023 تک نان ٹیکس آمدن 2019 ارب روپے رہی اور اسی دورانیے میں سود ادائیگیوں پر 4 ہزار 219 ارب روپے خرچ ہوئے، ان 6 ماہ میں دفاع پر 757 ارب روپے خرچ کیے گئے اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 472 ارب روپے وصول کیے گئے۔

مزیدخبریں