(احمد منصور) سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقہ ابیل میں عسکریت پسندوں سے پاکستان کے فوجی امن دستہ کی جھڑپ کے دوران سپاہی محمد طارق شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوجی امن دستے کی عسکریت پسندوں سے جھڑپ اس وقت ہوئی جب وہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں مشق البدر VIII کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
پاکستانی امن دستے نےعسکریت پسندوں کے حملہ کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی امن دستے کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کو پسپا ہونا پڑا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں بدین سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد طارق شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سوڈان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو آفیسرز سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔