شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

Jan 29, 2024 | 23:24:PM

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک وطن دشمن کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: سوڈان، عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد نیکمان اللہ جہنم واصل ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

مزیدخبریں