( 24 نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش میں جاری مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ میلے میں بھگدڑمچنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:مندر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک، 50 زخمی
یاد رہے کہ چند دن پہلےکمبھ میلے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، حادثہ 2 گیس سلنڈروں کے پھٹنے سے پیش آیا،آگ خیموں تک پھیل گئی، جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔
کمبھ میلہ ہرتین برس بعد دریاؤں کے کنارے واقع چار شہروں میں سے کسی ایک میں ہوتا ہے، میلہ ہر 12 برس بعد پریاگ راج میں ہوتا ہے جس کا پرانا نام الہ آباد ہے۔