بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا پورن سنگھ نے منگل کو یوٹیوب پر اپنے ایک وی لاگ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تفصیلات شیئر کیں ۔
ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوئیں اور ان کی کلائی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
وی لاگ میں دیکھا گیا کہ ارچنا شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گر کر زخمی ہوئیں اور ان کی چیخیں سنائی دیں، ان کی ٹیم کے ارکان فوراً ان کی مدد کے لیے جمع ہوئے اور انہیں ہسپتال پہنچایا جس کے بعدان کے شوہر پرمیت سیٹھی کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے اپنے بھائی آریامان سیٹھی کو ان کی سرجری کی اطلاع دی، جس پر آریامان اپنی والدہ کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہو کر رونے لگے۔
وی لاگ میں ارچنا نے بتایا کہ انہوں نے حادثے کے پہلے دن اپنے خاندان کے افراد کو ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی کیونکہ وہ اس حادثے اور چوٹ کے باعث بہت پریشان تھیں، میں نے راج کمار کو فون کیا اور بتایا کہ شوٹنگ رکنے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔
وی لاگ کے آخر میں ارچنا کو ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور اپنے شوہر اور بچوں سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ارچنا نے کہا کہ آپ کو لگ رہا ہوگا کہ میں ٹھیک ہوں، لیکن میری ایک بڑی سرجری ہوئی ہے، میں واپس جا رہی ہوں تاکہ شوٹنگ مکمل کر سکوں، میں مکمل آستین والے کپڑے پہنوں گی، ایسے شوٹ کریں گے کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ میں زخمی ہوں۔