بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

Jan 29, 2025 | 11:44:AM

(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔

درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔

درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ

اس میں کہا گیا کہ مقامی گیس سے12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی۔

مزیدخبریں