(24نیوز)سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
سیشن کورٹ میں شراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے،سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے سماعت کی،پولیس کی تعمیل رپورٹ آج بھی عدالت پیش نہ کی گئی۔
وکیل ظہور الحسن نے کہاکہ ملزم شریف بندہ ہے، پیش ہو جائے گا، عدالت نے کہاکہ اگر شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں،عدالت نے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی ۔