(بابر شہزاد تُرک) وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو تبدیل کر دیا ہے.
ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنایا گیا ہے جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اُن کی جگہ ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبرپختونخوا پولیس تعینات کیا گیا ہے، ذوالفقار حمید پنجاب حکومت میں تعینات تھے، گریڈ 21 کے تینوں افسران کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.
نوٹیفکیشنز کے مطابق تقرر و تبادلے فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہیں.